پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع،کم از کم قیمت کیا ہے ؟

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے

جس کے تحت شائقین اب نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے باآسانی ٹکٹس بک کرا سکتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ٹکٹس کی قیمتوں کا آغاز 250 سے 400 روپے کے درمیان رکھا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین اس ایونٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹس خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید برآں، فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ملک کے مختلف شہروں میں قائم مخصوص سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جہاں سے شائقین براہ راست ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اور میچز چھ مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، جس سے لیگ کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ حیدرآباد کنگزمین سے ہوگا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اس بار پی ایس ایل کا ایڈیشن پہلے سے زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے، جبکہ شائقین بڑی تعداد میں اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں