امریکہ میں آسمان پر نمودار ہونے والا پر اسرار سیاہ دائرہ کیا ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست ورجینیا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب آسمان پر سیاہ حلقہ نمودار ہوا۔ولیمزبرگ کے علاقے میں ایک پراسرار سیاہ دائرے کو آسمان پر تیرتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ورجینیا کے متعدد رہائشیوں نے آسمان میں سیاہ دائرے کی ویڈیو ریکارڈ کی۔کئی عینی شاہدین نے صبح 11 بجے کے فوراً بعد آسمان میں ایک سیاہ حلقہ دیکھنے کی اطلاع دی، اور بہت سے لوگوں نے اس غیر معمولی واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تاہم چند منٹوں کے بعد حلقہ غائب ہو گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دیگر مقامات پر ایسے ہی سیاہ حلقے دیکھے گئے ہیں، جن کی وجہ آگ لگنے اور چھوٹے دھماکوں کو قرار دیا گیا ہے۔جیمز سٹی کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں ایسے کسی بھی واقعے کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ دائرہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں