اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن کی نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کی خبر دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان پر عالمی رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا صدر بننا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بقیہ مدت تک بطور صدر اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، اسی ہفتے قوم سے خطاب کروں گا، ہم نے مل کر کورونا وائرس اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، ہم نے بحیثیت قوم بہت ترقی کی ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں آج امریکہ دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد عالمی رہنماؤں نے بھی ردعمل دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی بقیہ مدت میں مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ 2020 میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت کے بعد دنیا بدل گئی ہے، ان کی عالمی قیادت اور دوستی کا شکر گزار ہوں۔ناروے کے وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جوبائیڈن کئی دہائیوں سے امریکہ کے نامور سیاستدانوں میں سے ایک ہیں، امریکی صدر نے کئی اہم اصلاحات کی ہیں۔پولینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بہت سے مشکل فیصلے کیے جس سے پولینڈ، امریکہ اور دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی۔ خدمت کی۔