ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا جس کے بعد شائقین یہ سوچ کر صبر کر گئے کہ سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہوں گی۔

پہلے میچ کی طرح آج کولمبو میں پاک بھارت میچ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، کولمبو سے موسم کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے، تاہم کولمبو کے موسم کی صورتحال ہر گھنٹے بعد بدل رہی ہے۔ صبح ہوتے ہی سورج آسمان  پر نظر آیا اور بادل صاف تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبو میں آج بارش کا امکان ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جائے گا۔امریکن ویدر سروس کے مطابق کولمبو میں آج صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان بارش کا 50 فیصد امکان ہے، جبکہ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان بارش کا امکان 49-66 فیصد ہے۔موسم کی ویب سائٹ کے مطابق شام 7 بجے کے بعد بارش کا امکان تھوڑا بڑھ جائے گا جو 69 فیصد بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب اگر آج ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوا اور مکمل نہ ہوسکا تو میچ کل ریزرو ڈے پر جاری رہے گا۔اگر آج کسی بھی موقع پر میچ روک دیا گیا اور مکمل نہ ہو سکا تو میچ کل بھی جاری رہے گا۔یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض پر پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com