افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اگر ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے جب کہ شکست کے باوجود پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ فتح کے بعد افغانستان چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا کوئی راستہ ہے یا نہیں؟
اس لیے پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے پاکستان مزید میچ ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پاکستان کا بقیہ 4 میچوں میں پہلا میچ 26 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہو گا۔ پاکستان کے گروپ مرحلے میں 12 پوائنٹس ہوں گے۔
پہلا منظر نامہ آسان ہے اگر پاکستان اپنے بقیہ چار میچ اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیتتا ہے اور آسٹریلیا اپنے بقیہ 5 میچوں میں سے 2 میچ ہارتا ہے تو پاکستان کے 12 پوائنٹس ہوں گے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ پاکستان باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان کےگلے میچوں میں ایک یا زیادہ میچ ہارنے سے کیا ہوگا؟
اگر پاکستان اب اگلے چار میچوں میں سے کوئی بھی ہار جاتا ہے تو اس شکست سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو جائیں گے کیونکہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی جیت کے بعد پوائنٹس بڑھ جائیں گے۔ اگر وہ اگلے ایک سے زیادہ میچ ہار گئے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے اور بھی امکانات ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی خطرے سے خالی نہیں۔