اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں مہنگے اور امپورٹڈ موبائلز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائلز پر ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگے ہوں گے، درآمدی الیکٹرانکس اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد جبکہ امپورٹڈ میک اپ آئٹمز لپ اسٹک، کاجل اور فیس پاڈر پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔ .
ذرائع کے مطابق درآمدی بالوں کے رنگوں، امپورٹڈ پالتو جانوروں کے کھانے، امپورٹڈ برانڈڈ جوتے، خواتین کے امپورٹڈ برانڈڈ پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ شیشے، پرفیوم، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحے، برانڈڈ ہیڈ فون، آئی پوڈ، سپیکر، امپورٹڈ لگژری برتن، امپورٹڈ دروازے اور کھڑکیوں، باتھ روم کی فٹنگز، ٹائلز، سینیٹری، امپورٹڈ قالین اور قالین پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا اور 25 تک بڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ درآمدی انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز، گاڑیوں، امپورٹڈ آلات موسیقی، امپورٹڈ بسکٹ، بیکری آئٹمز، امپورٹڈ چاکلیٹ اور کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس سے 55 ارب کی آمدن متوقع ہے۔