عالمی سطح پرپاکستان کو کون سی بڑی کامیابی حاصل ہوئی؟

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں سے دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جب کہ دیگر دو کو اکثریتی حمایت حاصل ہے یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
ان قراردادوں کی منظوری علاقائی امن اور عالمی استحکام کو فروغ دینے اور دیگر اہم سکیورٹی امور پر پاکستان کے موقف کے لیے عالمی برادری کی وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی پہلی دو قراردادیں جوہری تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر تھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
193 میں سے 186 رکن ممالک نے تیسری قرارداد "علاقائی اور ذیلی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول” کے حق میں ووٹ دیا۔
قرارداد میں ایک اہم پہلو جس پر روشنی ڈالی گئی وہ علاقائی تناظر میں ضرورت سے زیادہ روایتی فوجی خطرے کو تسلیم کرنا تھا جس کی واضح مثال جنوبی ایشیا میں بھارت کی جارحیت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔