208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ میں 35 فیصد پاکستانی نسل پرستانہ رویے کا شکار ہیں۔
کوڈ ایونز کے ایک سروے کے مطابق، برطانیہ میں ایک چوتھائی اقلیتوں نے نسل پرستی، املاک کو نقصان پہنچانے، نسل پرستانہ حملوں کا سامنا کیا ہے۔
ایک تحقیقاتی سروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نسلی طور پر انصاف پسند معاشرہ ہونے کے قریب نہیں ہے، حکومت کا ادارہ جاتی نسل پرستی میں کمی کا دعویٰ درست نہیں ہے۔برطانوی مسلمانوں کو امتیازی سلوک کی وجہ سے بے روزگاری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے
سروے کی سربراہ پروفیسر نیسا فنی کا کہنا ہے کہ نسل پرستانہ رویوں کے باوجود اقلیتیں برطانیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔زیادہ تر پاکستانی لیبر پارٹی، جیوش ٹوری پارٹی، چینی اور مشرقی یورپی لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ ہیں۔