278
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی نے مکی آرتھر کے لیے ہیڈ کوچ کے بجائے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم ہیڈ کوچز کے بجائے اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی ۔
مکی آرتھرٹیم ڈائریکٹر ہوں گے ،متوقع معاہدے کے مطابق مکی آرتھر ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے ساتھ ہوں گے ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کی بطور ٹیم منیجر تقرری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ 3 بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ اسسٹنٹ کوچز کا تقرر کرے گا۔ گرانٹ بریڈ برن کو فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکی آرتھر اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آئیں گے۔