376
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)وہاب ریاض کو بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کر لیا گیا ،۔پنجاب کے 11 میں سے 8 نگراں وزراء نے حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔ 2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے نگراں وزیر کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے۔ وہاب ریاض نے جیو سوپ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ وطن واپس آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صوبے میں انتخابات کے انعقاد تک نگران کابینہ ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
پاکستانی کڑکٹر وہاب ریاض 28 جون 1985 میں پیدا ہوائے بائیں ہاتھ کے تیز باولر باز اور دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ اکثر 90 میل ، 144.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرواتے ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے انہیں دنیا بھر میں پہچان کروائی ۔ اگست 2018 میں، وہ ان 33 کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے 2018-19 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔