ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) موسمیاتی تبدیلی او ر گزشتہ کچھ سالوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، روان ماہ بھی کئی اموات ہو چکی ہیں

ہیٹ اسٹروک کیا اوریہ کتنا خطر ناک ہے ؟
ہیٹ اسٹروک ایک خطرناک اور جان لیوا حالت ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ گرم ماحول میں جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں۔ جب آپ باہر ہوتے ہیں یا براہ راست سورج کی روشنی میں ہوتے ہیں، تو جسم اتنی تیزی سے گرمی نہیں چھوڑ رہا ہوتا جتنا کہ یہ جذب کر رہا ہوتا ہے۔ جسم کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ میں 41 ڈگری سیلسیس تک بڑھ سکتا ہے۔اس انتہائی درجہ حرارت میں ہمارے جسم کا حرارت کا نظام بہت جلد اپنی حد کو پہنچ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جسم کے لیے خود کو ٹھنڈا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک کی علامات میں جزوی یا مکمل بے ہوشی، سر درد، چکر آنا اور غنودگی شامل ہیں۔ دورے، قے، اسہال اور کم بلڈ پریشر بھی ہو سکتا ہے۔ ہیٹ اسٹروک ایک سے چھ گھنٹے کے اندر ہو سکتا ہے اور اگر مناسب علاج نہ کیا جائے تو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں موت ہو سکتی ہے۔

ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صور ت میں فوری اقدامات
ہیٹ اسٹروک کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ایمرجنسی کو الرٹ کیا جانا چاہیے۔ اس دوران متاثرہ شخص کو دھوپ اور گرمی کے ماحول سے ہٹا کر کسی ٹھنڈی یا سایہ دار جگہ پر لے جانا چاہیے۔ ٹھنڈے یا برفیلے پانی اور گیلے کپڑوں سے جسم کو جلد سے جلد ٹھنڈا کریں۔مزید برآں، اگر ممکن ہو تو، متاثرہ شخص کو زیادہ سے زیادہ مائعات دی جائیں۔ اگر جسم پر زیادہ کپڑے ہوں تو انہیں فوراً ہٹا دینا چاہیے۔اسی طرح، اگر متاثرہ شخص بے ہوش ہے لیکن عام طور پر سانس لے رہا ہے، تو اسے ایمرجنسی اہلکاروں کے آنے تک کروٹ پر رکھا جانا چاہیے۔ اس دوران سانس لینے اور شعور کی باقاعدہ نگرانی ضروری ہے۔ اگر متاثرہ شخص عام طور پر سانس نہیں لے رہا ہے، تو سانس بحال کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سینے پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جائے
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا پہلا اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ سورج کی بہت زیادہ نمائش سے بچیں، خاص طور پر دوپہر کے وقت۔ ہلکے رنگ کی ٹوپی ضرور پہنیں اور وافر مقدار میں پانی یا جوس پییں۔ ایک بالغ آدمی کو گرمی کے دنوں میں کم از کم آدھا لیٹر اضافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca