اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر کی صورت میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے حتمی فیصلے سے صوبائی اور مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ میں تاخیر یا اسمبلی تحلیل نہ ہونے پر عمران نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان مستعفی ہو کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔
عمران خان نے ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ پارٹی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ یقینی بنائے ورنہ ہمارے اراکین اسمبلی مستعفی ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مزید 2 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت کے لیے بات چیت جاری ہے، عمران خان نے ہدایت کی کہ پارٹی اعتماد کے ووٹ کا عمل جلد مکمل کرے۔