اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو قطر میں کھیلے گئے
فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد شدید افسردہ ہیں۔
میچ ہارنے کے غم کے باعث وہ اگلے روز بھی باہر نہ نکل سکے
کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نقصان پر اپنے جذبات
کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں نے دنیا کے بڑے اعزاز جیتے ہیں
لیکن پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرےلیے زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ میں اس خواب کے لیے لڑا، میں نے بہت جدوجہد کی
مزید پڑھیں
فیفا ورلڈ کپ پرتگال کو اپ سیٹ شکست ،؛ مراکش سیمی فائنل میں پہنچ گیا
میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے اور گول کیے، میرے ساتھ بہت اچھے کھلاڑی تھے،
لاکھوں پرتگالیوں کی سپورٹ حاصل رہی ، میں نے اپنا خواب پورا کرنے کے لیے کبھی ہمت نہیں ہاری پوری محنت کی