کینیڈا میں آسمان پر پروازکرنے والی چیز کیا تھی جسے امریکی طیارے نے مار گرایا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کے حکم پر ایک امریکی جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا میں آسمان پر پرواز کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی اور کینیڈین افواج کے مشترکہ آپریشن میں امریکی F-22 لڑاکا طیارے نے شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر پرواز کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا۔
جسٹن ٹروڈو کے ٹویٹ سے پہلے نارتھ امریکن ایئر ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے کہا تھا کہ کینیڈا کی فضائی حدود میں ایک نامعلوم چیز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ ان کی امریکی صدر سے بات ہوئی ہے اور اب کینیڈین فورسز اس چیز کے ملبے کو جمع کرنے کے بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے بھی الاسکا کے اوپر سے پرواز کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اس سے قبل امریکا نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com