گزشتہ روز 26 نومبر کو لاہور میں امام الحق اور انمول محمود کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز منگل 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا، جہاں انمول نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) کا گاؤن پہنایا۔اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو سرخ، نارنجی اور سنہری رنگ کی تھی۔
The most valuable gift ALLAH has given me is you 👑❤️
Thank you for showing your love, not just by saying it but by making me feel loved.#ImamulHaqwedding pic.twitter.com/huePMxg4QX— Anmol Mehmood (@IAnmolMehmood) November 26, 2023
قوالی رات میں پہنے جانے وا لالباس
امام الحق اور انمول کے لیے 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
یہ کون سا ڈیزائنر جوڑا تھا؟
انمول محمود نے قوالی نائٹ کے لیے حسن شہریار یاسین (HSY) کا بھی انتخاب کیا اور سلور رنگ کی میکسی پہنی جبکہ امام الحق نے تقریب کے لیے سیاہ رنگ کا کرتہ پاجامہ منتخب کیا۔جب اس جوڑے کی قیمت جاننے کے لیے حسن شہریار یاسین کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اس لباس کی قیمت 850,000 روپے ہے۔