پاکستان  کیلئے نئے قرضہ پروگرام کی منظوری موخر،وجہ کیا بنی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف کی کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید موخر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ممالک کی درخواستوں پر غور کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرضے کے نئے پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کر دی گئی ہے جب کہ دوست ممالک کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے قرضوں کا بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے قبل بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی کی شرط رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، چین سے 4 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالر کے ذخائر کو رول اوور کرنے اور تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ کی کوشش کر رہی ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال تجارتی قرضوں سمیت مجموعی طور پر 26 ارب 40 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca