88
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بورڈ اجلاس آج ہوگا تاکہ ایونٹ کے انعقاد کے طریقہ کار پر تعطل کو دور کیا جا سکے۔
اجلاس میں تین نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔. ان پوائنٹس میں پہلا ہائبرڈ آپشن ہے جس کے مطابق ایونٹ کے زیادہ تر میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے لیکن بھارت کے میچ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلے جائیں گے۔دوسرے آپشن کے مطابق پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا لیکن میزبانی کے حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس رہیں گے۔. جبکہ تیسرا اور آخری آپشن یہ ہے کہ پاکستان میں بھارت کے بغیر پورے ایونٹ کا انعقاد کیا جائے۔تیسرا آپشن ایک ایسا نقطہ ہے جس پر ٹورنامنٹ پر منفی معاشی اثرات کی وجہ سے بحث ہونے کا امکان کم ہے۔