اردو ورلڈ کینیڈا ٰ ( ویب نیوز )آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مالی سال 2023-2024 کے لیے اپنا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد رہے گی۔
آئی ایف ایف کی جانب سے جاری عالمی آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ پیداوار کم رہے گی۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ ناگزیر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں
سالانہ مہنگائی کی شرح 29.42 ہوگئی
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 میں پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد بڑھے گی جب کہ اگلے سال 2024 میں یہ بڑھ کر 3.5 فیصد ہوجائے گی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں پاکستان میں مہنگائی 27.1 فیصد کے لگ بھگ رہے گی اور مالی سال 24 میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 21.9 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جبکہ اگلے سال یہ بڑھ کر 8.3 فیصد ہو جائے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں پاکستان کا CAD 2.3 فیصد جبکہ CAD مالی سال 24 میں 2.4 فیصد رہے گا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں جی ڈی پی کا حجم 85.4 ٹریلین روپے ہو گا جو اگلے سال بڑھ کر 108.4 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔