روزہ دار رمضان میں تلی ہوئی چیزیں کھائیں گے تو کیا ہوگا؟

ان خیالات کا اظہار ماہر غذائیت نوید بھٹو اور جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ایسی غذائیں کھائیں جو ٹھوس ہوں، لیکن آٹے سے بنی نہ ہوں، کیونکہ روزہ ہائپوگلیسیمی(لو بلڈ شوگر) کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ سحری میں روٹی کھائی جا سکتی ہے لیکن پاپا اور ڈبل روٹی نہیں کھانی چاہیے کیونکہ یہ چیزیں جلدی ہضم ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے انسان ہائپوگلیسیمیا کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی غذا کھائیں جن میں مرچیں اور تیل کم ہو، گوشت، پھل اور سبزیاں زیادہ ہوں۔ شہری افطار میں سموسے اور پکوڑے سمیت تلے ہوئے کھانے سے پرہیز کریں۔ افطار میں شہری پھلوں کا زیادہ استعمال کریں۔ عام آدمی ہفتے میں ایک یا دو بار تھوڑی مقدار میں سموسے اور پکوڑے کھا سکتا ہے لیکن ایک ماہ مسلسل روزے رکھنے کے فورا بعد سموسے اور پکوڑے کھانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو شکایت ہے کہ روزے کے باوجود ان کا وزن بڑھ جاتا ہے، اس کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔ جدید دور میں، ایئر فریئر ہے، جو بہت کم تیل کے ساتھ سموسے اور پکوڑے پکاتا ہے۔ ناشتے میں بہت زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے موٹاپا ہوسکتا ہے، شریانوں میں چربی جمع ہوجاتی ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کا معاملہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ شوگر کا مریض روزہ رکھ سکتا ہے یا نہیں اس کے بہت سے پہلو ہیں۔ ہم سب سے پہلے پوچھتے ہیں کہ مریض کو یہ مرض کتنے عرصے سے لاحق ہے، شوگر کتنی اچھی طرح سے کنٹرول میں ہے، مریض کو ہائپوگلیسیمیا کتنی بار ہے۔ پچھلے کچھ دن کیسے رہے؟ اگر یہ مسائل پیدا نہ ہوں تو مریض روزہ رکھ سکتا ہے۔ اگر اسے یہ مشکلات ہوں تو وہ روزہ نہیں رکھ سکتا، اگر شوگر کے مریض کے گردے فیل ہو جائیں یا بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک، ہائپوگلیسیمیا، اور شوگر بھی کنٹرول میں نہ ہو تو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ روزہ نہ رکھیں۔ جو لوگ روزہ رکھ سکتے ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے اپنی دوائیوں کی مقدار اور وقت میں تبدیلی کے بارے میں پوچھیں۔ بلڈ پریشر کے مریض نمکین اور تلی ہوئی کھانوں سے پرہیز کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca