سال 2024 میں کیا کیا ہوگا؟بابا وانگا کی پیش گوئیاں 

بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال 1996 میں ہوا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 85 سال تھی لیکن اپنی موت سے قبل انہوں نے دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کے بارے میں پیشین گوئیاں کیں جن میں سے ایک  نائن الیون بھی تھا

بابا وانگا رومانیہ میں پلے بڑھے لیکن جب وہ 12 سال کے تھے تو دھول کا ایک شدید طوفان رومانیہ سے ٹکرا گیا اور وہ اندھے ہوگئے

وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کے ماہر  تھے بلکہ ایک مذہبی رہنما بھی تھے جنہوں نے 5079 تک پیشین گوئیاں کی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا ختم ہو جائے گی۔

سال 2023 ختم ہونے میں تقریباً ایک مہینہ باقی ہے، پچھلے سالوں کی طرح بابا وانگا نے آنے والے سال 2024 کے لیے کچھ پیشین گوئیاں بھی کیں تھیں

1: روسی صدر کا قتل

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ان کے ہی ملک کے شہری کے ہاتھوں قتل کر دیا جائے گا۔

2: دہشت گردی اور حیاتیاتی حملے

مرحوم بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں حیاتیاتی ہتھیاروں کا تجربہ یا حملہ کرے گا۔

3: عظیم معاشی بحران

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جبکہ قرضوں کی سطح میں اضافہ اور جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

4: موسمیاتی آفات

مرحوم بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آنے والے سال میں دنیا کو خوفناک موسمی آفات اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

5: سا ئبر حملوں میں اضافہ

بابا وانگا کے مطابق  2024 میں دنیا میں سائبر حملے بڑھیں گے۔ ایڈوانسڈ ہیکرز اہم انفراسٹرکچر جیسے پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا۔

6) طب کے شعبے میں کامیابیاں

مرحوم بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے جن میں الزائمر اور کینسر شامل ہیں۔

7: ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت

بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ 2024 کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

مشہور خاتون نجومی کی 2023 کے لیے کی گئی پیشن گوئیاں

نابینا نجومی کی پیشین گوئی کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آنجہانی نجومی کی پیشین گوئیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی پیشین گوئیاں 68 فیصد درست ہیں جب کہ ان کے پیروکاروں نے اسے تقریباً 85 فیصد درست قرار دیا۔

جب کہ نجومی کی بہت سی پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، لیکن بہت سی ایسی بھی تھیں جو پوری نہیں ہوئیں۔

 

بابا وانگا کی غلط پیشین گوئیاں:

* ان کی ایک غلط پیشین گوئی یہ تھی کہ امریکہ کے 45ویں صدر کو ایک ایسے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے ملک ڈوب جائے گا، ملک ترقی یافتہ سے پسماندہ ہو جائے گا۔

امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں رہتے ہوئے یقیناً کچھ بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن امریکہ اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

بابا وانگا نے یہ بھی غلط پیشین گوئی کی تھی کہ 1994 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جن کے نام "B” سے شروع ہوتے ہیں، جب کہ حقیقت میں فائنلسٹ برازیل اور اٹلی تھے۔

بابا وانگا کون تھیں اور اس کی پیشین گوئیاں اتنی اہم کیوں ہیں؟

وانگا کی جھوٹی پیشین گوئیوں میں سے ایک یہ تھی کہ 2010 اور 2014 کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اندھے نجومی نے بھی 2016 میں یورپ کے خاتمے کی پیشین گوئی کردی۔

اب یہ صرف وقت ہی بتائے گا کہ بابا وانگا کی 2024 کی کتنی پیشین گوئیاں پوری ہوتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca