اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ہے
واٹس ایپ نے ویڈیوں کالنگ کے مزید فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اس میں لوگوں
کی تعداد بڑھا دی ہے
نئی اپ ڈیٹس کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی ویڈیو کال میں 32 لوگوں کو شامل کر سکتا ہے۔
واٹس ایپ نے پہلے ہی ویڈیو کالنگ میں ممبران کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب اسے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 2020 میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ میں ممبران کی تعداد بڑھا کر 8 کردی تھی۔
سال 2020 سے پہلے ایک ہی وقت میں صرف 4 لوگ واٹس ایپ ویڈیو کال میں شامل ہو سکتے تھے۔
لیکن دنیا بھر میں کورونا کی وبا ءپھیلنے اور ‘زوم کی مقبولیت میں اضافے کے بعد واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے فیچرز
کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور اب ایک ساتھ 32 افراد ایک ہی ویڈیو کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ویڈیو کالنگ کے لیے ممبرز کی تعداد 4 گنا بڑھا کر 32 کردی گئی ہے، ویڈیو کالنگ کے معیار کو بھی بہتر کیا گیا ہے
جبکہ مزید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا 15 نئے ایموجیز متعارف ، 8 میں بہتری کا اعلان
اب صارفین ویڈیو کالنگ کے دوران واٹس ایپ میسجز کو بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔اسی طرح یہ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے کہ
گروپ ویڈیو کال کے لیے ایک لنک بنایا جا سکتا ہے اور دوسرے صارفین بھی لنک پر کلک کر کے ویڈیو کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں زوم جیسی خصوصیات ہیں، لیکن پھر بھی لوگ آن لائن میٹنگز اور میٹنگز کے لیے واٹس ایپ پر زوم کو ترجیح دیتے ہیں۔