واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا ایک زبردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت پرانے پیغامات تلاش کرنے میں اب کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
جیسا کہ WhatsApp Beta Info کی رپورٹ کے مطابق، iOS صارفین کو اب چیٹ میں ہسٹری کا آپشن نظر آئے گا، جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ پرانے پیغامات تلاش کر سکیں گے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے، جسے دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ مذکورہ فیچر کو کس طرح استعمال کر سکیں گے۔
ایک ‘کیلنڈر’ آئیکن کو چیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر گزشتہ دو سال سے کام جاری تھا لیکن درمیان میں تاخیر ہو گئی لیکن اب اسے رول آ ئوٹ کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق یہ فیچر ہر کسی کے لیے نہیں بلکہ کچھ خوش قسمت لوگوں کے لیے ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔