ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے ‘پسندیدہ رابطے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کر سکیں گے اور اپنے رابطوں کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ سب سے زیادہ رابطے میں ہوں۔ صارفین کے واٹس ایپ سرچ بار میں ‘پسندیدہ کا آپشن ہوگا جس میں چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس زمرے میں رکھنا چاہتے ہیں۔جیسا کہ آپ اوپر اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے مراحل میں ہے جس کی مدد سے صارفین مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کر سکیں گے۔
صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار ملے گا، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر اسے کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعد میں اسے سب کے لیے پیش کیا جائے گا۔