اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا میں واٹس ایپ صارفین موجود ہیں ، آج کے دور میں جب لوگ بہت تیزی سے اسمارٹ فونز بدل رہے ہیں جس کی وجہ سے گوگل ڈرائیو کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا کو ایک اینڈرائیڈ فون سے دوسرے فون میں منتقل کرنا اکثر پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں کافی وقت لگتا ہے۔لیکن میٹا کی ملکیتی میسجنگ ایپ نے کم از کم اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے اس عمل کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کو آسان بنا سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں
بغیرانٹرنیٹ واٹس ایپ چلانا غیر محفوظ ہو سکتا ہے ، صارفین ہوشیار رہیں
اب اپنے پرانے ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگز پر جائیں اور ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا آپشن منتخب کریں جو ایک QR کوڈ لائے گا۔ پھر نئے ڈیوائس سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے ڈیٹا منتقل ہو جائے گا۔یہ نیا فیچر نہ صرف چیٹ ڈیٹا کی منتقلی کے عمل کو آسان بنائے گا بلکہ اس عمل کو بھی تیز کرے گا۔
Wi-Fi پر ڈیٹا کی منتقلی کلاؤڈ سروس سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے سے زیادہ تیز ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے یعنی یہ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ابھی عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں