اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے متاثر ہونے کے بعد بحال کردی گئی ۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب واٹس ایپ سروس تقریباً آدھے گھنٹے تک معطل رہی جس کے دوران صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی سروس متاثر ہونے کے بارے میں واٹس ایپ صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے تجربات شیئر کیے۔ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔کچھ واٹس ایپ صارفین کو پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ دیگر کو واٹس ایپ ویب پر لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Web Beta Info نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر QR کوڈ پر مبنی ڈیٹا کی منتقلی کا آغاز کیا
تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر تک متاثر رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔واٹس ایپ کمپنی نے سروس متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اس وقت 2 ارب 70 کروڑ صارفین واٹس ایپ کے صارفین ہیں۔ واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔واٹس ایپ سروس متاثر ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں میمز بھی شیئر کیے گئے۔