اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حالیہ دنوں میں فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے تیزی سے نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔
اس سلسلے کی کڑی کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کا اعلان ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنا نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو پیغامات بھیج سکیں گے۔
صارفین اس نئے فیچر کو بالکل اسی طرح استعمال کر سکیں گے جس طرح وہ کسی کو پیغام بھیجتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ ہوم اسکرین پر نئے میسج آئیکون پر کلک کرنا ہوگا اور پھر سرچ بار میں وہ نمبر درج کرنا ہوگا جس پر وہ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ بعد میں درج کردہ نمبر ‘آپ کے رابطوں میں نہیں کے زمرے میں ظاہر ہوگا۔
یہ بھی
واٹس ایپ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنیوالی کالز سے نجات حاصل کر سکیں گے
پروفائل فوٹو اور نمبر کے دائیں جانب ‘چیٹ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرکے صارف گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔فی الحال، صارفین کسی ویب لنک کے ذریعے شروع کی گئی گفتگو یا گروپ چیٹ میں صرف ایک نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں جو محفوظ نہیں کیا گیا ہے۔واٹس ایپ سے جلد ہی یہ فیچر متوقع ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔