اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ ممکنہ طور پر چیٹس کے لیے نئے
فیچرز پر کام کر رہا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
واٹس ایپ میں طویل عرصے سے چیٹس کو پن کرنے کا فیچر موجود ہے تاکہ اہم بات چیت تک تیزی سے
رسائی کی جاسکے۔ لیکن فی الحال اس فیچر سے صرف 3 چیٹس کو پن کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بلیو ٹک لگائے بغیر واٹس ایپ پیغامات پڑھنے کے بہترین طریقے
WABetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی متعدد درخواستوں کے بعد اس حد کو
3 سے بڑھا کر 5 کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو اپنی فیڈ کو
بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ لیکن رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فی الحال ایک تصور ہے، جس کا مطلب
یہ ہے کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، یہ نہیں کہا جا سکتا۔
رپورٹ میں ایک اور تصوراتی خصوصیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو صارفین کو چیٹ کے اندر مخصوص پیغامات
کو پن کرنے کی اجازت دے گا۔ یعنی پن کیے ہوئے پیغامات چیٹ ونڈو کے اوپر نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کیلئے ممبرز کی تعداد 32 کر دی
یہ فیچر ایسے حالات میں کارآمد ہو گا جہاں گروپ چیٹ میں بہت سارے پیغامات بھیجے جا رہے ہوں
یہ اہم پیغامات کو دیکھنا ممکن بنائے گا۔