واٹس ایپ کا ای میل کی تصدیق کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان اضافی حفاظتی اقدامات میں گوگل ڈرائیو بیک اپ کی دو فیکٹر تصدیق اور انکرپشن شامل ہے۔

چند روز قبل میٹا کے ذیلی ادارے نے صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لیے اکاؤنٹ پروٹیکٹ اور ڈیوائس کی تصدیق متعارف کرائی تھی۔صارفین کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے واٹس ایپ نے اب اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ای میل ایڈریس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال صارف کا فون نمبر واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔ نمبر بلاک ہونے کی صورت میں صارف اپنا اکاؤنٹ کھو سکتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے میسجنگ سروس ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ای میل ایڈریس کا استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پرھیں

واٹس ایپ کا کال کا معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ

واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق یہ فیچر اختیاری ہو گا اور چونکہ یہ ابھی تک ترقی کے مراحل میں ہے، اس لیے اس کی ریلیز اور یہ کیسے کام کرے گی کے بارے میں محدود معلومات ہیں۔واٹس ایپ کے ذریعے ای میل کی تصدیق کا فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم اس فیچر کو عام صارفین کے لیے متعارف کروانے کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com