14
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے اور ہفتے میں پانچ دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ نظام نافذ نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ میٹرک کے 246 امتحانی سنٹرز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ امتحانات شفاف اور مؤثر انداز میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی کلینڈر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ آئندہ سال امتحانات دینے والے امیدواروں کو مکمل وقت فراہم کیا جا سکے۔
رانا سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ آن لائن کلاسز کے دوران بچوں کی لیکچرز پر مکمل توجہ دینا مشکل ہے، اس لیے اسکولوں کی بحالی اہمیت کی حامل ہے۔ علاوہ ازیں، صوبے میں 70 فیصد مفت درسی کتب تمام اضلاع میں طلبہ تک پہنچا دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں خلل نہ آئے۔