حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی شادی، تقریب کب اور کہاں ہوگی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن ہم جماعت ہے، رخصتی اگلے سال ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں کرکٹ سے دور ہیں، وہ فٹنس مسائل کے باعث بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

جیون ساتھی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ میں دلچسپی نہیں بلکہ مجھ میں دلچسپی رکھتی ہو

دوسری جانب شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

شاہین آفریدی کی شادی 3 فروری کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہو رہی ہے۔دونوں کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com