اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان سپر لیگ 2023 کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا جب کہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 8 کے لیے ٹیموں کی آمد کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جب کہ پریکٹس سیشنز 9، 10، 11 اور 12 فروری کو ہوں گے، پہلا میچ 13 فروری کو ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا۔
بدھ 15 فروری کو ملتان، 16 فروری کو کراچی، 17 فروری کو ملتان، 18 فروری کو کراچی اور 19 فروری کو کراچی اور ملتان، 20 اور 21 فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان اور 23 اور 24 فروری کو گیارہواں اور بارہواں میچ کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق ہفتہ 25 فروری کو آرام کا دن ہے جس کے بعد اگلے روز 26 فروری کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے جب کہ پھر میچ 27 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔
28 فروری کو دوبارہ آرام دیا گیا ہے، یکم اور 3 مارچ کو راولپنڈی، 2 اور 4 مارچ کو لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔
5 سے 11 مارچ تک راولپنڈی میں میچز شیڈول ہیں، دو میچز 7 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے
13 اور 14 مارچ آرام کے دن ہوں گے جبکہ 15 مارچ بروز بدھ لاہور میں پلے آف کے لیے مخصوص ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل میچ اتوار 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔