اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے سب سے بڑے اور معتبر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا 68 واں ایڈیشن پیر، 6 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگا، جس میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔رواں سیزن میں مجموعی طور پر 46 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے، جن کی میزبانی پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی کے میدان کریں گے۔گزشتہ سیزن کی چیمپئن سیالکوٹ ریجن ٹیم سس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ہر راؤنڈ میں کم از کم دو میچز کیلائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر کی جائے گی۔پہلے راؤنڈ میں عمران خان اسٹیڈیم پشاور او رڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے میچز براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔
قائداعظم ٹرافی میں کل نو (9) راؤنڈز ہوں گے، ہر راؤنڈ میں پانچ (5) میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔فاتح ٹیم کو75 لاکھ روپے (7.5 ملین)* جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40 لاکھ روپے (4 ملین) انعام دیا جائے گا۔
Quaid-e-Azam Trophy 2025-26 to get underway tomorrow 🏏
Playing squads & more details ➡️ https://t.co/0VAvxg6sOD#QeAT pic.twitter.com/qPe5GPD6kO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2025
اس سیزن میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دینے کے لیے پی سی بی نے یہ شرط رکھی ہے کہ **ہر ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں کم از کم ایک انڈر-21 کھلاڑی شامل کرے گی۔قائداعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں 10 انڈر-21 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، جو مستقبل کے لیے قومی ٹیم کا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا یہ ایڈیشن **پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانےاور نئے ٹیلنٹ کو نکھارنےمیں اہم کردار ادا کرے گا۔شائقین کرکٹ کو اب پی سی بی کی براہِ راست نشریات کے ذریعے **ہر راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔