انجانے میں 18 سال تک پڑوکی کا بجلی کا بل ادا کرنیوا لے شہری کو اس بات کا کب علم ہوا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ،  امریکا میں ایک شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ 18 سال سے اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل انجانے میں ادا کر رہا ہے۔کین ولسن جو 2006 سے موجودہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، نے کہا کہ اس نے حال ہی میں دیکھا کہ ان کا پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک (PG&E) کا بل بڑھ رہا ہے، اس لیے اس نے توانائی کے استعمال میں کمی کرنا شروع کردی، تاہم، جب اس کا بل کم نہیں ہوا تو وہ PG&E کے دفتر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ یا تو لائن لیک ہو رہی ہے یا کوئی ان کی بجلی چوری کر رہا ہے یا میٹر میں کچھ خرابی ہے کیونکہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔یوٹیلیٹی کمپنی کے ملازمین کین ولسن کے گھر کا معائنہ کرنے آئے اور انہیں پتہ چلا کہ کمپنی ان کے بجائے اس کے پڑوس کا بجلی کا بل وصول کر رہی ہے۔کین ولسن نے کہا کہ یہ دھوکہ شاید پچھلے 18 سالوں سے جاری ہے جب سے وہ اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی اپنی غلطی تسلیم کرتی ہے اور اس کی اصلاح کے لیے پرعزم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com