اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب ججز روئیں گے تولوگ کہاں جائیں گے، آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقری ہو رہی ہے۔
شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو بے گناہ گرفتار کیا جا رہا ہے، جب یہ پڑھا لکھا نوجوان باہر آئے گا، ملک چھوڑ جائے گا یا شدت پسندوں کے ہتھے چڑھ جائے گا
آئین وقانون اورعدلیہ کےفیصلوں کی بےتوقیری ہورہی ہےصرف کورٹ کےاندرسے ہی گرفتارنہیں کیاجارہا بلکہ ضمانت ہونےپردوسرے کیس یادوسرےصوبےکی پولیس گرفتارکرلیتی ہےججز کہہ رہےہیں کےہمارےفیصلوں کی تذلیل ہورہی ہےآئین کےساتھ جسطرح مذاق ہورہاہے ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 20, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب ججز ناراض ہوں گے تو عوام کہاں روئے گی، آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے عزتی ہو رہی ہے، جج کہہ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلوں کی توہین ہو رہی ہے، جس طرح آئین کی توہین ہو رہی ہےایسا سلوک غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔
جیلوں کی بات چھوڑیں درجنوں پڑھےلکھےبےگناہ تھانوں میں بند ہیں جب یہ پڑھالکھانوجوان باہرنکلےگاملک چھوڑجائےگایاانتہا پسندوں کےہتھےچڑھ جائےگاعدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرےکاحصہ بناسکتی ہیں راستہ عدالتوں سے ہی نکلےگاسپیکر72 MNAکوکبھی اسمبلی نہیں آنےدےگاعدلیہ کےفیصلے کی نافرمانی کرےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 20, 2023
انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف عدالت کے اندر سے گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ جب ضمانت ہو جاتی ہے تو دوسرے صوبے کی پولیس انہیں گرفتار کر لیتی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر 302 کا ہو گیا ہے، آئی ایم ایف سے کٹ چکا ہے، فرضی بجٹ اور عدالتی فیصلے مزید تباہی پھیلائیں گے۔