93
سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے دبئی سے ٹیک آف کرے گی۔ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔
خصوصی پرواز دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ نواز شریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔