150
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت بتدریج بڑھ رہی ہے۔.
صوبے میں رات کے ساتھ ساتھ دن کے وقت بھی درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔.محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
.کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں بادل کا نظام داخل ہوگا۔.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کم پریشر والے کلاؤڈ سسٹم کے داخل ہونے پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔.لاہور اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔