215
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم جاری ہے تاہم بارش کا نظام کل پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔. لاہور میں بھی 5 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔. بارش سردی کی شدت میں اضافہ کرے گی۔. پنجاب بھر میں صبح و رات شدید دھند چھائی رہتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔. کئی جگہوں پر موٹر ویز کو سفر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔.