اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائما کی پاکستان میں پہلی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
جمائما کی فلم ‘واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمز، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
دنیا بھر میں مثبت جائزے حاصل کرنے والی یہ فلم جنوبی ایشیائی ثقافت میں طے شدہ شادی کے موضوع کے گرد گھومتی ہے۔
اب برطانوی فلمساز جمائما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم 3 مارچ کو پاکستان میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان مشہور پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے ایک سوال کے جواب میں کیا جب گلوکار نے ان سے پوچھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہوگی۔
جمائما نے گلوکار شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ فلم 3 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہوگی۔