کرکٹ ورلڈ کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ کی ضرورت ہوگی، میزبان ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی۔

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 جولائی تک قیمتوں کو حتمی شکل دیں۔ورلڈ کپ کا شیڈول بھی اگلے دو سے تین روز میں تبدیل ہو جائے گا۔بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں کلیکشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، یہ سینٹرز اسٹیڈیم کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ، اشتہارکی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈ، براد کاسٹر زاربوں روپےکمانے کیلئے پر امید

دوسری جانب سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ای ٹکٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی اور انٹری فزیکل ٹکٹ پر کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے لیے ٹکٹوں کا کوٹہ رکھیں۔ ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو فی میچ 300 مہمان نوازی کے ٹکٹ دیں گی۔

1295 لیگ میچ کے ٹکٹ، 1355 انڈیا میچ کے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے، ایسوسی ایشنز انڈین بورڈ کو پانچ سو جنرل ٹکٹ فی میچ مفت دیں گی۔اگر آئی سی سی اور انڈین بورڈ اضافی ٹکٹ خریدنا چاہیں تو ایسوسی ایشنز انہیں فراہم کریں گی، اس کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز کو لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ گراؤنڈز کو بارش سے بچانے کے لیے پورے گراؤنڈ کے لیے کور رکھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com