اس کے علاوہ ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا۔
اب ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن دسمبر کے آخر سے شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ‘آپ مداحوں کے لیے خوشخبری! تیرے بن سیزن ٹو نشر ہونے والا ہے، مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیار ہوجائیں۔
عبداللہ کادوانی نے لکھا ‘اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کریں اور اس تاریخ 29 دسمبرکو ذہن میں رکھیں، انشاء اللہ، یہ بہت اچھا ہونے والا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اسے پسند کریں گے۔
واضح رہے کہ عبداللہ کادوانی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرامہ 29 دسمبر سے شروع ہوگا یا ڈرامے کی شوٹنگ 29 دسمبر سے شروع ہوگی۔