ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا ؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ،کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ بھی سامنے آگئی.

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، اس بار ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں دو ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتہ کو ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور میزبان یو اے ای جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ افتتاحی میچ 9 ستمبر کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی جہاں چار ٹیموں کا نیا گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ اس راؤنڈ کی دو سرفہرست ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے تاہم بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اگر آئندہ تین سال تک کوئی بھی ایونٹ بھارت یا پاکستان میں منعقد ہوتا ہے تو دوسری ٹیم کے لیے نیوٹرل وینیو فراہم کیا جائے گا۔اسی معاہدے کے تحت بھارت نے اس سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف تمام میچ دبئی میں کھیلے جن میں پاکستان کے خلاف میچ اور فائنل بھی شامل تھا جو بھارت نے جیتا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ مالی لحاظ سے سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے تاکہ کم از کم دو میچز کو یقینی بنایا جا سکے، پہلا 14 ستمبر کو اور دوسرا ممکنہ دوسرا 21 ستمبر کو۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ پہلی بار ہو گا کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ میں بدل جائے گا۔بھارت دفاعی چیمپئن ہے جس نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا نے 2022 میں کھیلے گئے T20 فارمیٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔