10
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔.عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دربار کے مشیر اور سعودی علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ بن سلیمان المانی نے کہا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگا تواس حساب سے پاکستان میں پہلا روزہ دو مارچ کو ہوسکتا ہے
فلکیاتی حسابات کے مطابق اس بار رمضان 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہوگا۔. اس سلسلے میں عید الفطر 30 مارچ کو متوقع ہے اس حساب سے پاکستان میں یکم اپریل کو عید ہوسکتی ہے
شیخ عبداللہ بن سلیمان کے مطابق رمضان کا چاند جمعہ 29 رجب کو صبح 3:44 بجے نظر آئے گا اور چاند غروب آفتاب کے بعد تقریباً 32 منٹ تک افق پر رہے گا جس سے اسے دیکھنا آسان ہو جائے گا۔.
سعودی شاہی عدالت کے مشیر نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور سعودی سپریم کورٹ باضابطہ طور پر رمضان کے آغاز کا اعلان کرے گی۔.