197
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 21 مارچ کو رات 10 بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا، اس لیے 22 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگی یہ شام 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے دوران کراچی میں مطلع صاف اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔