آئی ایم ایف کا وفد کب پاکستان کا دورہ کریگا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف کا وفدروا ں ماہ میں پاکستا ن کا دورہ کریگا ، کہ آئی ایم ایف کا وفد خزانہ، تجارت، توانائی اور صنعت و پیداوار کے حکام سے ملاقات کرے گا، آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔سخت شرائط کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے حکومت نے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن بلایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں اضافہ پر اختلافات،آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی تاریخ طے نہ ہو سکی

دورے کے دوران وفد پروگرام کے نویں جائزے کے بعد سفارشات پیش کرے گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان نے سیکریٹری خزانہ کے ذریعے آئی ایم ایف کو تحریری درخواست بھیجی ہے کہ وہ اپنا جائزہ مشن آئندہ ہفتے اسلام آباد بھیجے تاکہ تعطل کا خاتمہ ہوسکے ۔

صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ سینئر حکام نے تصدیق کی کہ وزیراعظم نے دوسرے روز لاہور سے آن لائن ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com