250
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کیپسول ٹرین میں جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر صرف 5 منٹ میں مکمل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے اب یہ سفر انتہائی آسانی اور کم وقت میں کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ جدید تیز رفتار منصوبہ 2030 میں مکمل ہو گا۔