اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) برطانیہ کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور تقریب میں کم لوگ شریک ہوں گے جب کہ تقریب کے اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی۔
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 2 جون 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ سال 2 جون 2023 کو متوقع ہے۔
بادشاہ چارلس نے برطانیہ کا تخت سنبھا ل لیا
ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد اس کا بڑا بیٹا چارلس بادشاہ بنا
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس مختصر تاج پوشی کی تقریب کے ساتھ بادشاہت کا نیا انداز چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز ونڈسر کیسل میں شاہی انداز میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔