209
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔
کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلے تین میچوں کے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔