دی کپل شرما شو کا ٹکٹ کہاں سے اور کتنے میں ملتا ہے ،حیرت انگیز انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
دی کپل شرما شو نہ صرف بھارت بلکہ کئی ممالک میں مقبول ہے جن میں سے ایک پاکستان بھی ہے۔
پروگرام میں بھارتی اداکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں، کرکٹرز اور گلوکاروں نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ کئی غیر ملکی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی بھی اس شو کا حصہ بنے۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلی تھی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے جس کے بارے میں خود کپل شرما نے وضاحت دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر دی کپل شرما شو کے ایک مداح نے ایک اشتہار شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ‘دی کپل شرما شو لائیو کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جبکہ شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے

 

اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کے ٹکٹوں سے متعلق افواہوں کی وضاحت کی۔

کپل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ‘سر یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ
واضح رہے کہ دی کپل شرما شو رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہے لیکن اس کے باوجود اس شو کے اپنے ناظرین ہیں جو اب بھی اس کی پرانی قسطیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com