دنیا کا 8 ارب واں بچہ کہاں پیدا ہوا؟

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)15دنیا کا 8 ارب واں بچہ کس ملک میں پیدا ہوا ہے ؟ نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 15 نومبر کو دنیا کی آبادی 8 ارب کا سنگ میل عبور کر چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر ایک کائونٹ ڈائون کیا گیا تھا جس میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنے کا لمحہ طے کیا گیا۔

15 نومبر کو دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔

عالمی ادارے نے 15 نومبر کو 8 بلین کا دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے 7 سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے۔

تو 8 اربواں بچہ کہاں پیدا ہوا؟ اس کا درست جواب دینا بہت مشکل ہے کیونکہ ڈیٹا اکٹھا کرنا ابھی باقی ہے۔

لیکن جب دارالحکومت منیلا کے ٹنڈو ضلع میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی تو فلپائنی میڈیا نے علامتی طور پر اسے 8 ارب و اں بچہ قرار دیا۔

بچے کی پیدائش منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 29 منٹ پر ہوئی۔
فلپائن کے سب سے بڑے انگریزی اخبار فلپائن سٹار نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا۔
اس سے قبل 2011 میں بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی سعدیہ سلطانہ کو 7 ارب ویں بچہ قرار دیا گیا تھا۔
سعدیہ کی پیدائش کے موقع پر ٹی وی کیمرے اور حکام بھی ان کے اردگرد موجود تھے۔
غور کریں کہ انسانی آبادی 1800 کے اوائل میں ایک ارب اور 1928 میں 2 بلین تک پہنچ گئی۔
1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچ گئی اور اب 8 ارب کا سنگ میل عبور کرنے کو ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذائیت، ذاتی حفظان صحت اور ادویات کے نظام میں بہتری آئی ہے۔
اسی طرح کچھ ممالک میں شرح پیدائش بھی بلند ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com