123
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے کے وقت آئی جی اور پنجاب پولیس کہاں تھے۔
ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر سرکاری اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کی کوشش نہیں کی، شفاف انکوائری ہوئی تو 9 مئی کے واقعات میں حکومت کا چھپا ہاتھ بے نقاب ہو جائے گا۔
9 مئی کو پیش آنے والے واقعات انتہائی شرمناک تھے ،فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اور شہباز شریف نے آگ لگائی ہے۔
پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت نے مسلح گروہوں کو سپریم کورٹ کے سامنے جمع کر کے اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے۔